کاہنہ :نہر میں پھینکے گئے 4 میں سے 3 بچوں کی لاشیں بر آمد
کاہنہ،مصطفی آباد،قصور، لاہور (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر،سپیشل کرائم رپورٹر،اے پی پی)باپ کی جانب سے نہر میں پھینکے گئے چار میں سے تین بچوں کی لاشیں تلاش کر لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچوں 2 سالہ عائشہ، 9سالہ سمیہ اور 12 سالہ غلام صابر کی لاشیں للیانی نہر سے ریسکیو نوجوانوں نے نکال لیں ، پانچ سالہ نبیہہ کی تلاش جاری ہے ۔ یاد رہے کہ پنجو گاؤں کے رہائشی عظیم نے 3د ن پہلے اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا اور تھانہ میں اغوا کا پرچہ درج کروارکھا تھا، پولیس نے شک کی بنا پر باپ کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو ملزم نے اقبال جرم کر لیا ۔