خاتون کو ہراساں ، بلیک میل کر نے والے کو12 سال قید

خاتون کو ہراساں ، بلیک میل کر نے والے کو12 سال قید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) خاتون کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد الطاف نے۔۔

 مجرم کو 12 سال قید کا حکم دیدیا ۔ مجرم انوارلحق کو 25 لاکھ روپے جرمانہ کی بھی ادائیگی کرنا ہو گی، مجرم نے خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرکے 2 لاکھ 40 ہزار روپے لئے تھے ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد الطاف کی عدالت میں ایف آئی اے سائبر کرائم کا خاتون کو جنسی ہراساں اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ زیر سماعت تھا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت مجرم انوارالحق کو مجموعی طور پر 12 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا ۔ فاضل جج کے حکم پر پولیس نے مجرم کو سزا بھگتنے کیلئے جیل بھجوا دیا ۔ تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم گوجرانوالہ میں دسمبر2021 میں درج کر ائی گئی ایف آئی آر میں مدعیہ نورالعین نے موقف اختیار کیا کہ انوارالحق اسکے گھر میں کرایہ دار تھا جس نے اس سے دوستی کے دوران اسکی برہنہ تصاویر بنا لیں اور اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ۔ انوار الحق نے اس سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے لئے اور پھر مکان بھی اسکے نام کر انے کا مطالبہ کیا انکار پر انوارالحق نے طیش میں آ کر اسکی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں جس کی وجہ سے اسکی زندگی اجیرن ہو گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں