لون ایپس کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنیوالے گرفتار

لون ایپس کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنیوالے گرفتار

لاہور (سپیشل رپورٹر ) ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نارتھ فرقان بلال کا کہنا تھا لون ایپ کی آڑ میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

سوموار کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ملزموں میں سرغنہ عبدالواسع کے علاوہ علی اصغر اور ساحل انور شامل ہیں، ملزم انٹرنیٹ پر موجود لون ایپ کے ذریعے شہریوں کے سکرین شاٹ لیتے اور انہیں ایڈٹ کرکے برہنہ تصاویر اور ویڈیوز جوڑ کر شہریوں کو بلیک میل کرتے تھے ، ایس پی فرقان بلال نے مزید بتایا ملزم قرضہ لینے والی فیملیز کو بھی ویڈیو کال کرکے سکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی برہنہ تصاویر ایڈٹ کرکے انہیں بلیک کرتے اور بھاری رقم وصول کرتے تھے ، ملزموں سے 6 لیپ ٹاپ ،ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں