پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 22 لاکھ روپے جاری

پولیس ملازمین کو طبی اخراجات  کیلئے 22 لاکھ روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 22 لاکھ روپے جاری کر دئیے ۔

ٹیلی کمیونیکیشن لاہور کے اے ایس آئی محمد انور کو بیٹے کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 10 لاکھ ، رحیم یار خان کے سب انسپکٹر مختار احمد کو بیٹے کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 5 لاکھ ، جہلم پولیس کے رضوان قمر کو برن سرجری کیلئے 5 لاکھ ، راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل فہد محمود کو بیٹے کے علاج کیلئے 1 لاکھ ، وہاڑی کے ہیڈ کانسٹیبل ناصر اقبال کو بیٹی کے عارضہ سماعت کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں