ڈیڑھ کروڑ کی چوری کا معمہ حل، ملزم گرفتار

ڈیڑھ کروڑ کی چوری کا  معمہ حل، ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل رپورٹر )ڈیڑھ کروڑ کی چوری کا معمہ حل ہو گیا ، ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے نصیر آباد کے گھر میں ہونے والی چوری کی واردات کو ٹریس کرکے نقدی مدعی خالد محمود کے سپرد کی ۔

گرفتار ملزموں رضوان، مہوش رضوان اور حسنین نے اپنے مالکان کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چوری کی تھی۔ ملزم طلائی زیورات، ڈالرز، درہم اور ریال چوری کر کے فرار ہو گئے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں