ناقص کارکردگی : 10ایس ایچ اوز چارج شیٹ،2 کو شوکاز
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے سٹی، سول لائنز، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کے ساتھ انسدادِ جرائم میٹنگزکیں۔
ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزمیٹنگز میں موجود تھے ۔ اجلاس میں کرائم کنٹرول اورلا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اچھی سپرویژن پرڈی ایس پی باغبانپورہ، گجر پورہ اور اے ایس پی نولکھا کو توصیفی لیٹرز جاری کرنے کا حکم دیا۔بہترین کارکردگی پر ایس ایچ اوز گجرپورہ، باغبانپورہ، مستی گیٹ،موچی گیٹ،شاہدرہ ٹاؤن،راوی روڈ،شاد باغ،مصری شاہ اور شفیق آباد کے لئے تعریفی سندونقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ناقص کارکردگی پر مغلپورہ،پرانی انارکلی، نیو انارکلی،اسلام پورہ، ڈیفنس سی، شمالی چھاؤنی،جنوبی چھاؤنی، ہیئر،ہربنس پورہ کے ایس ایچ اوز کوچارج شیٹ جاری کی۔ایس ایچ اواچھرہ اور غالب مارکیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ۔