کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ  بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( کورٹ رپورٹر)کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ رانا سکندر نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے۔۔۔

چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا، درخواست گزار نے استدعا کی پولیس کو کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کرنے کا حکم دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں