ڈیفنس کار حادثے میں گرفتار ملزم کے والد کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور(کورٹ رپورٹر،اپنے خبر نگار سے) انسداد دہشتگری عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں گرفتار ملزم کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کردی ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ شفقت اعوان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش ہوا ۔عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میںان کا کہنا تھا ڈیفنس کا واقعہ کار حادثہ تھا، بیٹے سے غلطی ہوئی جس کی سزا بھگت رہے ہیں ،بچے کو سکول پڑھا رہا ہوں دہشتگرد نہیں ہوں ۔ ملزم نے کہا وہ متاثرہ فیملی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ہم نے کسی کو کوئی آفر کی اور نہ ہی دھمکیاں دیں ،اس بات کا بے حد دکھ ہے کہ ایک فیملی کے 6 افراد اس دنیا سے چلے گئے ۔اس کیس کو میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا جانا غلط ہے ۔