ہائیکورٹ :بیوی پر تشدد ،عبوری ضمانت خارج ،خاوند اور دیور گرفتار

ہائیکورٹ :بیوی پر تشدد ،عبوری  ضمانت خارج ،خاوند اور دیور گرفتار

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بیوی پر تشدد کے الزام میں نامزد شوہر اور دیور کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی۔۔۔

ضمانت خارج ہونے پر ملزموں نے بھاگنے کی کوشش کی،پولیس نے دونوں ملزموں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ۔جسٹس علی باقر نجفی نے رخسانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، ملزموں آصف اور شرافت کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں