100 کروڑ دعویٰ کیس،میشا شفیع کے وضاحتی بیان پر جرح کیلئے وکلا طلب

100 کروڑ دعویٰ کیس،میشا شفیع کے وضاحتی بیان پر جرح کیلئے وکلا طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کی ۔

 عدالت نے وکلا کوگلوکارہ کے وضاحتی بیان پر جرح کے لئے 12 دسمبر کو طلب کر لیا ۔میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے میشا کے بیان پر جرح مکمل ہونے پر وضاحتی بیان دے دیا ۔ میشا شفیع سے ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات پوچھے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں