مسلح افراد نے محکمہ زراعت آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی

مسلح افراد نے محکمہ زراعت آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) مسلح افراد کی جانب سے محکمہ زراعت آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی۔تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 243رب میں محکمہ زراعت کی ٹیم کی جانب سے اراضی پر قائم نرسری کے کاغذات کے حوالے سے پوچھا گیا۔۔۔

 تو ملزم کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ساتھ مزاحمت کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور محکمہ زراعت آفیسر کی گاڑی پر جان لیوا فائرنگ بھی کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں