اکبری گیٹ :ٹک ٹاکر کی فائرنگ سے لڑکا شدید زخمی

اکبری گیٹ :ٹک ٹاکر کی  فائرنگ سے لڑکا شدید زخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )اکبری گیٹ کے علاقے میں ٹک ٹاکر کی فائرنگ کے نتیجے میں لڑکا شدید زخمی ہو گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ٹک ٹاکر واصف نے گلی میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فائر 14 سالہ زونیر کی گردن پر لگا اور وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم اکثر و بیشتر گاڑی میں لاہور کی سڑ کو ں پر گھو متا رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں