ٹریفک حادثات،خاتون سمیت 3افرادجاں بحق،1زخمی

ٹریفک حادثات،خاتون سمیت 3افرادجاں بحق،1زخمی

کاہنہ ،مریدکے ،قصور(نمائندگان دنیا)مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 3افرادجاں بحق،ایک خاتون زخمی ہوگئی۔۔۔

ہلوکی ڈیفنس روڈ پر فرحت رمضان اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے گھر پرل گارڈن جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی ،جس کے نتیجہ میں خاتون فرحت رمضان موقع پر چل بسی، ڈرائیور فرار ہو گیا ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اور لاش کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ۔ کالاشاہ کاکوکے قریب جی ٹی روڈپررکھے پتھروں سے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی ٹکراکر گر گئے ،خاوندارشد شدید چوٹیں آنے سے موقع پردم توڑگیا،جبکہ بیوی ارم شدیدزخمی ہوگئی۔پولیس تھانہ صدر پتو کی کے علاقہ چوک کرانی والا کے نزدیک ٹریکٹر ٹرالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35سالہ محمد ذوالفقار موقع پر جان کی بازی ہارگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں