سرکاری اراضی پر قبضہ سے روکنے پر ملازمین پرتشدد

سرکاری اراضی پر قبضہ سے روکنے پر ملازمین پرتشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے آنے والے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا، خاتون اور اسکے تین بیٹوں سمیت 10 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ سمن آباد کے علاقے کالج روڈ سرکاری اراضی پر قابض افراد سے قبضہ وگزار کروانے کیلئے آنے والے ایف ڈی اے اور پولیس اہلکاروں کو قابض شخص ذیشان، اسکے دو بھائیوں اور والدہ سمیت 10 سے زائد افراد کی جانب سے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیااور اس دوران سرکاری گاڑی کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ پولیس نے ایف ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز گورایہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں