حافظ آباد:جھگڑے پر بیٹے نے والد کو قتل کر دیا

حافظ آباد:جھگڑے پر بیٹے نے والد کو قتل کر دیا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے نواحی گاؤں نوتھیں میں بد بخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو قتل کردیا۔

ملزم فیض احمد کا اپنے باپ منور سے جھگڑا ہوا تو اس نے سر میں اینٹیں مار کر قتل کردیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں