ڈاکوؤں کامقابلہ کرنیوالی پولیس ٹیم کیلئے 5لاکھ انعام کااعلان

ڈاکوؤں کامقابلہ کرنیوالی پولیس ٹیم کیلئے 5لاکھ انعام کااعلان

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بذریعہ ویڈیو کال ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والے ڈی جی خان پولیس کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔۔

انکی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی نے آپریشن کی بہترین کمانڈ پر آر پی او ڈی جی خان سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے 5 لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی نے ویڈیو کال پر جوانوں سے آپریشن سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، آئی جی نے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے اہلکار شہریار کی جرات و بہادری کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا، آئی جی نے شہید کے ورثاکے لیے تمام مراعات فوری دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہید کے خاندان کی مکمل کفالت کریں گے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی اہل خانہ کو زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں