عمران خان آج تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان آج تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے لئے 7 ناموں کی منظوری دے دی، بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، عامر ڈوگر، سینیٹر محسن عزیز ملاقات کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر، شبلی فراز بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں، ملاقات میں احتجاجی تحریک کی تاریخ پر بھی غور ہوگا۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت قانونی کیسز پر گفتگو ہوگی، احتجاجی تحریک کی قیادت سے متعلق آپشنز پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کل اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں