کار کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق

 کار کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

 تفصیل کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سوار پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت 35 سالہ محمود کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں