نواں کوٹ :بیکری سے ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار

نواں کوٹ :بیکری سے  ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) نواں کوٹ میں بیکری میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ،دنیا نیوزنے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔۔۔

جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے واردات کی ایک موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا، دوسرا کیش کاؤنٹر تک گیا ،ایک ڈاکو نے کیش کاؤنٹر پر بیٹھے شخص کو کپڑوں میں لگائے پستول کی طرف اشارہ کیا، کیش کاؤنٹر کے پاس بیٹھ کر ڈاکو نے نقدی کا تقاضا کیا اور 50 ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں