شہری کو مخالفین نے ڈنڈوں سوٹوں سے لہو لہان کر دیا

شہری کو مخالفین نے ڈنڈوں  سوٹوں سے لہو لہان کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو مخالفین کی جانب سے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے لہولہان کردیاگیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے چک نمبر 283 گ ب کے رہائشی قیصر نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین کی جانب سے اسے قابو کرلیاگیااور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے ہوئے بدحال کردیاگیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں