ڈسکہ:نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل

ڈسکہ:نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل

ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،قتل کی وجوہات معلوم ہوسکیں اور نہ ہی مقتول کی شناخت ہو سکی۔

واقعات کے مطابق موترہ نہر ڈسکہ روڈ پر جانب پنڈوریاں پٹڑی کے قریب گندم کے کھیت سے نامعلوم شخص کی لا ش برآمد ہو ئی جسے نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔ ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں