سیالکوٹ :سابق دشمنی پرفائرنگ ،ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

سیالکوٹ :سابق دشمنی پرفائرنگ ،ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو مضروب ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ مدثر شہید روڈ پر بسواری گاڑی ساجد، شہباز اور حارث آ رہے تھے۔۔

 ان کی گاڑی پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 50 سالہ ساجد سر پر فائر لگنے سے جاں بحق ،30 سالہ شہباز ،30 سالہ حارث مضروب ہوئے تھے ۔ مقتول ساجد کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ 2 کس زخمیوں کا علاج معا لجہ جاری ہے ۔ وجہ عناد فریقین میں سابقہ دشمنی ہے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور واقع میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ان شا اﷲ جلد ملزموں کو گرفتار کر لیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں