ڈسکہ :ڈاکٹر پر تشدد ، پٹواری اور بھا ئی کیخلاف مقدمہ

ڈسکہ :ڈاکٹر پر تشدد ، پٹواری اور بھا ئی کیخلاف مقدمہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سول ہسپتال ڈسکہ کے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشددکانشانہ بنانے پر پٹواری اور اسکے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق سول ہسپتال کا ڈاکٹر لبیب ڈیوٹی پرموجودتھاکہ حلقہ پٹواری باقر پور بلال چھگتہ اور اس کا بھائی عدنان مریضہ کولیکر کمر ے میں داخل ہوئے اور بدتمیزی شروع کردی کہ مریض کو فور ی چیک کریں، ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ کرنے کے بعد لواحقین کو مریض کے نام کی پرچی بنانے کاکہا جس پر دونوں طیش میں آگئے اور ڈاکٹر کو گریبان سے پکڑلیا اور تشددکانشانہ بنانا شروع کردیا ۔ پولیس نے ڈاکٹر لبیب کی درخواست پر حلقہ پٹواری باقر پور بلال اوراسکے بھائی عدنان احمد کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں