لاہور پولیس:رواں سال 3486 منشیات فروش گرفتار

 لاہور پولیس:رواں سال 3486 منشیات فروش گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں3376مقدمات درج کر کے 3486ملزموں کو گرفتارکیا ۔

 ترجمان نے بتایا گرفتار ملزموں سے 2576کلو چرس،120کلو ہیروئن،52کلو آئس اور23221لٹر شراب برآمد کی گئی ۔ کینٹ ڈویژن میں 689 ، سول لائنز 349، سٹی 847، اقبال ٹاؤن 554، صدر 493اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں554ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں