بغیر ہیلمٹ ولائسنس موٹرسائیکل سواروں کو پھر جرمانے

بغیر ہیلمٹ ولائسنس موٹرسائیکل سواروں کو پھر جرمانے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کے خلاف ایک بار پھر سے ٹریفک پولیس کی جانب سے۔۔

 کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا۔ موٹرسائیکل سواروں کے بھاری جرمانے کئے جانے لگے جبکہ صورتحال حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے ہیلمٹ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیاگیا۔ شہری دوہری مصیبت کاشکار ہوگئے ۔ ہیلمٹس کی بڑھٹی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس حکام اقدامات کرنے میں غیر سنجیدہ دکھائی دینے لگے ۔ شہر بھر میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے مین شاہراہوں اور اہم چوک چوراہوں میں ناکہ بندی کرتے بغیر ہیلمٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل چلانے والے افراد کی پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔ جرمانوں سے بچنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد ہیلمٹس خریداری کرنے کیلئے دکانوں کا رُخ کرتی ہے توہلکی سے ہلکی کوالٹی کے ہیلمٹ کی قیمت بھی 14،15 سو سے شروع ہوتی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹس سٹالز لگانے کا منصوبہ تو شروع کیا گیا لیکن اس پر شکایات موصول ہوئیں کہ سٹالز پر فروخت ہونے والے ہیلمٹس کی کوالٹی ہلکی اور قیمتیں زیادہ ہیں ۔شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی پراہلخانہ کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا محال ہوا پڑا ہے ایسی صورتحال میں مہنگے ہیلمٹس کی خریداری اور بھاری جرمانوں کی ادائیگی انکا خون نچوڑنے کے مترادف ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کارروائیوں میں نرمی کرنے کے ساتھ معیاری ہیلمٹس کی قیمتوں کو کنٹرول کیاجائے تاہم معاملے پر سی ٹی او مقصود لون کاکہناہے کہ شہریوں کیلئے سستے اور معیاری ہیلمٹس کے سٹالز لگانے کے ساتھ مہنگے ہیلمٹس بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں