ملت پارک :کم عمر ملازمہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

ملت پارک :کم عمر ملازمہ  سے زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور کے علاقے ملت پارک میں کم عمر ملازمہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ،۔

ملزم کئی روزتک بچی کوجنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 10سالہ ملازمہ سلمان کے گھر میں کام کرتی تھی۔پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین کی درخواست پر سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو سروسز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے 10سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں