آرمی چیف سے آسٹریلوی فورسز کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے آسٹریلوی فورسز کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر )چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل ایگنس جے کیمپ بیل نے گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔

 ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے پیشہ و رانہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے بطور خاص عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ،پاکستان اور آسٹریلیا کی عسکری قیادت نے عسکری سطح پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اورپاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ و رانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ دونوں جانب سے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں