جاتی امرا سب ڈویژن،بجلی چوروں کی فائرنگ،عملہ محفوظ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے ۔
دوران 21 ملزموں کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، جاتی امرا سب ڈویژن پر بجلی چوروں نے فائرنگ کر دی، عملہ محفوظ رہا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر412ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 138 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17کمرشل،1 زرعی اور394 ڈومیسٹک تھے ۔تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ 90 ہزار9 سو8یونٹس ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت83لاکھ28 ہزار8سو 9 روپے ہے ۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ جاتی امراسب ڈویژن کی ٹیم نے رات بھر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں، متعدد مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ایس ڈی او محمد اعظم کا کہنا تھا بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر بھی قبضہ میں لے لئے گئے ،واپس دفتر پہنچے تو نامعلوم افراد کی جانب سے ریڈنگ سیکشن پر فائرنگ کردی گئی،سٹاف دوسرے کمرے میں تھا اس لئے معجزاتی طور پر محفوظ رہا،فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔