شہری سے بطور ایڈوانس وصول 5 لاکھ روپے خوردبرد

 شہری سے بطور ایڈوانس  وصول 5 لاکھ روپے خوردبرد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو مکان کا مالک ظاہر کرتے ہوئے شہری سے بطور ایڈوانس وصول کئے گئے 5 لاکھ روپے خوردبرد کرلئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے الفتح آباد میں مقصود احمد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم شہزاد کی جانب سے خود کو پراپرٹی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے اس سے مکان کی ڈیل کرلی اور ایڈوانس کے طورپر 5 لاکھ روپے وصول کرکے بعد ازاں واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلئے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں