مصطفی آباد ، قصور اور شیخوپورہ سے 4لاشیں برآمد

مصطفی آباد ، قصور اور  شیخوپورہ سے 4لاشیں برآمد

مصطفی آباد ،قصور،شیخوپورہ ( نامہ نگار ،نمائندہ دنیا،خبر نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)مصطفی آباد،قصور اور شیخوپورہ سے 4لاشیں برآمد ہو گئیں۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مین فیروز پور روڈ مسافر پُل کے نیچے پڑی 70سالہ شخص کی لاوارث لاش برآمد کرلی ،پوسٹ مارٹم کیلئے بابابلھے شاہ ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے پتواں والا جھلار بی آربی نہر کے قریب 25سالہ نوجوان جبکہ پولیس تھانہ گنڈاسنگھ نے ٹھٹھی بخشے والا کے قریب 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی۔ موٹروے انٹر چینج کوٹ رنجیت کے قریب قائد اعظم بزنس پارک کی حفاظتی دیوار کے قریب معمر شخص کی تشددزدہ لاش ملی جس کی شناخت کوہاٹ کے رہائشی زوار شاہ کے نام سے ہوئی ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں