مویشی چور گینگ کا سرغنہ گرفتار 33 لاکھ مالیتی مسروقہ جانور برآمد

مویشی چور گینگ کا سرغنہ گرفتار   33 لاکھ مالیتی مسروقہ جانور برآمد

چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پولیس نے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر پولیس نے 9 مختلف مقدمات میں مطلوب ضلع اوکاڑہ کے رہائشی مویشی چور اسلم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 33 لاکھ 95 ہزار روپے مالیتی مسروقہ جانور برآمدکر لیے ۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور انکشافات بھی متوقع ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲ احمد کا کہنا ہے کہ ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں