ٹھیکریوالا:گاڑی سے اسلحہ اور آتشبازی کا سامان برآمد ، 6 ملزمان کو گرفتار

 ٹھیکریوالا:گاڑی سے اسلحہ اور آتشبازی  کا سامان برآمد ، 6 ملزمان کو گرفتار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پولیس نے مشکوک گاڑی سے اسلحہ اور آتشبازی کا سامان برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی سبزی منڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر نصیر نے جھنگ روڈ ساتواں میل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کار سے تلاشی کے دوران ایک عدد پسٹل اور آتشبازی بازی کا بھاری مقدار میں موجود سامان برآمد ہو گیا۔ پولیس نے کارسوارڈی ٹائپ کالونی کے رہائشی6ملزمان کو گرفتار کر لیا، حراست میں لئے گئے ملزمان میں شاویز، ناصر، کاشف، احمد، بلال،ارباب شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں