ادھا دی گئی رقم کی واپسی کے تقاضا پر شہری کو دھمکیاں

ادھا دی گئی رقم کی واپسی کے تقاضا پر شہری کو دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ادھا دی گئی رقم کا واپس تقاضا کرنے پر گن پوائنٹ پر شہری کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چکنمبر 70 ج ب میں ڈاکٹر نعیم نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ ملزمان اسکے پاس آسٹریلیا میں ملازمت کرتے تھے اورقریبی تعلقات کی بناء پر ملزمان نے مجھ سے 28 لاکھ روپے سے زائد رقم بطور امانت حاصل کی ،اب واپسی کا تقاضا کرنے پر مجھے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں