جناح ہسپتال :اڑھائی سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ، ملزم گرفتار

جناح ہسپتال :اڑھائی سالہ بچی  کے اغوا کی کوشش ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)جناح ہسپتال میں اڑھائی سالہ بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا ۔

انشا والدین کے ساتھ جناح ہسپتال چیک اپ کے لئے آئی تھی، ملزم غلام عباس کی جناح ہسپتال انٹری گیٹ سے بچی کو اغوا کر کے فرار ہونے کی کوشش کی ،والد نے بچی نہ ملنے پر شور کیا، جس پر گیٹ پر موجود پٹرولنگ ٹیم نے ریسپانس کرتے ہوئے اشارے سے ملزم گرفتار کرلیا۔ بچی والد کے سپرد کر کے ملزم کے خلاف تھا نہ گا ر ڈن ٹا ئو ن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں