سرعام اسلحہ لہرانے والے 2ملزم گرفتار، ہتھیاربرآمد

سرعام اسلحہ لہرانے والے 2ملزم گرفتار، ہتھیاربرآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے سرعام اسلحہ لہرانے والے 2ملزمان کو گرفتار کرکے رائفل سمیت دیگر ہتھیار برآمد کرلیے ۔

گرفتار کیے گئے ملزمان احمد اور آصف سے رائفل، 2پستول، میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے ۔ ڈولفن سکواڈ نے شاہدرہ ٹائون میں شہریوں سے وارداتیں کرنے والا2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان دھیڑپنڈ یاسین گارڈن کے باہر واردات کی نیت سے کھڑے تھے ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈاکوں کے قبضے سے پستول،چھینے گئے 3موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے ، ملزمان نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل چھینے تھے ۔ ملزمان زین اور علی کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ شاہدرہ ٹائون کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ادھر ہنجروال پولیس کی مختلف کارروائیاں کر تے ہو ئے سٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیٹ گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لیے ، ریکارڈ یافتہ ملزمان رمضان اور علی احمد سے 4 موٹر سائیکلیں 2 پسٹل بمہ گولیاں اور نقدی برآمد کرلی ۔ ہنجروال پولیس نے سنوکر پر سٹے بازی کرنے والے 7 ملزمان گرفتار کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں