نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کر کے شہری سے نقدی ہتھیا لی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے میں خلیل نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں کی جانب سے باتوں میں الجھاتے ہوئے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرکے تلاشی لینے کے بہانے نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔