کچہری میں مخالفین نے مدعی مقدمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری میں مخالفین نے پیشی پر آئے مدعی مقدمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔سیشن کورٹ میں شاہد نامی شہری مقدمہ کی پیشی کے لیے عدالت آیا۔۔
جہاں مخالفین میں شامل شکیل اور اس کے ساتھیوں نے اسے قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے ۔ اور بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔