فریقین میں لڑائی ختم کروانے کی کوشش کرنیوالے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد

 فریقین میں لڑائی ختم کروانے کی کوشش  کرنیوالے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالت پیشی کے بعد دو فریقین میں لڑائی ختم کروانے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقے میں عدالت پیشی کے بعد دو فریقین کی جانب سے لڑائی جھگڑا شروع کردیاگیا،لڑائی ختم کروانے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی ملزمان نے قابو کرلیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں