10 سالہ خصوصی بچے کو اغوا کرکے لیجانیوالا پکڑا گیا

 10 سالہ خصوصی بچے کو اغوا  کرکے لیجانیوالا پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک وارڈنز کی حاضر دماغی نے مصوم بچے کی جان بچا لی ، پیر مکی داتا صاحب سے ایک شخص10 سالہ سپیشل بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے جارہا تھا۔۔۔

پٹرولنگ آفیسر محمد ندیم نے مشکوک جانتے ہوئے مذکورہ شخص سے بچے بارے پوچھا تو اسلم نامی ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،سینئر وارڈن محمد عالم اور وارڈن بلال نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑ لیا، ملزم نے بتایا وہ داتا دربار سے بچے کو زبردستی اغوا کرکے لے جا رہا تھا ۔ علاوہ ازیں گا ر ڈن ٹا ؤ ن پو لیس نے 8 سالہ ذہنی معذور بچہ ایان والدین کے سپرد کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں