پولیس ٹیم سے مزاحمت ، فائرنگ کرنے والے 3 افراد گرفتار

پولیس ٹیم سے مزاحمت ، فائرنگ کرنے والے 3 افراد گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس ٹیم سے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کرنے اور اپنے ہی ساتھی کوزخمی کرنے والے تین جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیاگیا۔

 تھانہ رضا آبادکے علاقے مرضی پورہ میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارر وائی کی جارہی تھی کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے پولیس ٹیم پر حملہ کردیاگیا۔ ملز موں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں انکا اپنا ہی ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے تین ملزموں کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں