شمالی چھاؤنی:معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،8افراد زخمی

لا ہو ر (کرائم رپو رٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں محلے داروں کی معمولی تلخ کلامی پر یوسف وغیرہ کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے ۔
پو لیس نے زخمیوں سخاوت، صفدر، واجد، سلیم وغیرہ کوہسپتال منتقل کیا۔ متاثرہ شہری صفدر کی مدعیت میں نامزد ملزموں یوسف، حمزہ، سبحان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزم فرار ہو گئے ۔