سیشن کورٹ سے سرکاری مہریں چوری
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ سے نامعلوم چور نے سرکاری مہریں چرا لیں۔سیشن کورٹ میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی ۔۔
جہاں نامعلوم چور نے کمرہ عدالت سے چار عدد مہریں چوری کرلیں، معاملہ سامنے آنے پر عدالتی عملے میں کھلبلی مچ گئی، پولیس نے عدالتی اہلکار ادیب الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔