گنگارام ہسپتال کے سامنے واردات کی نیت سے کھڑے 2 ملزم گرفتار

 گنگارام ہسپتال کے سامنے واردات  کی نیت سے کھڑے 2 ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈولفن سکواڈنے گنگارام ہسپتال کے سامنے واردات کی نیت سے کھڑے 2 ملزم گرفتار کر لئے ، اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

ملزم معین اور رضا ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ہسپتال کی پارکنگ میں گھس گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ معین 16اور رضا پر 7 مقدمات درج ہیں ۔ 2 موبائل فون ، نقدی، پستول، گولیاں و میگزین برآمد کر لی گئی۔ مغل پورہ پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کر کے ناجائز اسلحہ کے زور پر عوام کو ہراساں کرنیوالا ملزم دلاور گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں