پولیس کی کارروائیاں، 3ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پولیس کی کارروائیاں، 3ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے مین بازار میں ملزم عدنان کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 1360 گرام چرس برآمد کرلی گئی، تھانہ نشاط آباد پولیس نے ملزم بوٹا کوحراست میں لیکر اسکے قبضے سے 2کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں رمضان نامی شہری کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 10 لٹر شراب برآمد کرلی گئی، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں