گاہک بن کر آئے نامعلوم افراد نے دکاندار پر تیزاب پھینک دیا

گاہک بن کر آئے نامعلوم افراد نے دکاندار پر تیزاب پھینک دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گاہک بن کر دکان میں آئے نامعلوم افراد نے دکاندار کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار میں دو افراد کپڑے کی خریداری کے لیے دکان میں داخل ہوئے جنہوں نے ریٹس کے معاملے پر دکاندار ناصر جاوید سے بحث و تکرار شروع کردی، بعد ازاں ملزمان نے اچانک تیزاب دکاندار کے چہرے پر پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے زخمی دکاندارناصر کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں