سابقہ دشمنی پر دوگروپوں میں ڈنڈے اور سوٹے چل گئے ،متعدد افراد زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی پر دوگروپوں کے درمیان ڈنڈے اورسوٹے چل گئے ،متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 19 ج ب میں پرانی رنجش پر دو گروپ آنے سامنے آگئے جس کے بعد فریقین میں شامل مردوخواتین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں اور لاتوں کی بارش کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے ۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔