ذہنی معذور 13سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا

 ذہنی معذور 13سالہ لڑکے  کو مبینہ طور پر اغواء کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نامعلوم افراد نے ذہنی معذور 13سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ٹول ٹیکس کے رہائشی ممتاز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا 13 سالہ ذہنی معذور بیٹا مراد علی گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اسے مبینہ طور پر اغواء کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں