ہوائی فائرنگ کرتے روڈ بلاک کرنے والا شہری پکڑا گیا

ہوائی فائرنگ کرتے روڈ بلاک  کرنے والا شہری پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے روڈ بلاک کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے کوہ نور کے قریب پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے ملزم طیب کو حراست میں لے لیا۔ جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ جبکہ دیگر ملز موں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں