نامعلوم افراد کی فائرنگ،2بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،2بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

پھلروان (نمائندہ دنیا)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2بہنوں کا اکلوتا نوجوان بھائی جا ں بحق ہوگیا، میانہ گوندل کا رہائشی نوجوان اکمل بشیر بھٹی اپنی فیملی کے ساتھ سالم پارک آیا ہوا تھا شام ہوتے ہی فیملی کو میانہ گوندل چھوڑنے کے۔۔۔

بعد اپنے دو کزنوں کو لینے موٹر سائیکل پر واپس سالم آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اکمل بشیر شدید زخمی ہو گیا اس کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان لایا گیا جہاں پر وہ جاں بحق ہو گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی ناکامی پر فائرنگ کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں