رواں برس 20691 بجلی چورگرفتار، 20988مقدمات

 رواں برس 20691 بجلی  چورگرفتار، 20988مقدمات

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے رواں برس بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کرتے ہوئے 20988مقدمات درج کر کے 20691ملزم گرفتارکئے ۔

یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا اقبال ٹاؤن ڈویژن 2804،صدر 3229، کینٹ 5975، ماڈل ٹاؤن 3634، سٹی 3882 اورسول لائنز ڈویژن میں 1167ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں